جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے 2 بھائیوں کی میتیں بھی باپ کے ساتھ اٹھیں گی

ہماری ویب  |  Jul 11, 2025

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مسافروں میں شامل 2 سگے بھائی مرحوم باپ نے جنازے میں شرکت کے لیے پنجاب جارہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صابر حسین نامی شخص کا کہنا تھا کہ اس کے 2 بھائی عثمان نذیر اور جابر حسین اپنے مرحوم والد نذیر حسین کے جنازے میں شرکت کے لیے بلوچستان سے لودھراں دنیا پور آرہے تھے۔

صابر حسین کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا جنازہ صبح 9 بجے ہے جبکہ اسے بھائیوں کے حوالے تشویشناک خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ صابر حسین نے کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ اس کے دونوں بھائیوں کو کالعدم دہشت گرد تنظیم (بی ایل اے) کے لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں۔

صابر حسین نے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان کے بھائیوں سے متعلق حقیقت جانتا ہو تو اسے آگاہ کرے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے سرڈھاکہ میں دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 9 مسافروں کو اتار کر شہید کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More