ویڈیوز کیلیے مقبول ترین پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنا 10 سال پرانا فیچر ختم کرنے اور اس کی جگہ نیا آپشن پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب ’ٹرینڈنگ‘ سیکشن کو ختم کرنے میں مصروف ہے جو صارفین کو دنیا بھر میں مقبول ویڈیوز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یوٹیوب نے بتایا کہ اس کا ٹرینڈنگ پیج اور ٹرینڈنگ ناؤ اگلے دو ہفتوں میں پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا اور صارفین اس کی جگہ یوٹیوب چارٹس (YouTube Charts) استعمال کر سکیں گے جو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مواد کی درجہ بندی کرتا ہے۔
یوٹیوب چارٹس صارفین کو مخصوص کیٹیگری میں مقبول ترین ویڈیوز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس میں فی الحال میوزک ویڈیوز، پوڈکاسٹ اور مووی ٹریلرز شامل ہیں۔
پلیٹ فارم کا اس بارے میں کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ چارٹس میں مزید کیٹیگریز شامل کی جائیں گی اور اس دوران گیمنگ ایکسپلور پیج کے نیچے ٹرینڈنگ گیمنگ ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ جب ہم نے 2015 میں پہلی بار اس فیچر کو متعارف کروایا تھا تو(what’s trending) میں وائرل ویڈیوز کی واحد فہرست کے ساتھ حاصل کرنا بہت آسان تھا۔
’لیکن آج ٹرینڈز میں بہت سی ویڈیوز شامل ہیں جو بہت سے فینڈموں کے ذریعہ بنائی گئی ہیں اور متنوع کمیونٹیز کے ذریعے پہلے سے کہیں زیادہ مائیکرو ٹرینڈز کا لطف اٹھایا گیا ہے۔