ایشیا کپ: پاکستان نے فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی کو شکایت کردی

ہماری ویب  |  Sep 22, 2025

ایشیا کپ 2025 کے پاک بھارت سپر فور میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے تھرڈ امپائر کے خلاف آئی سی سی کو باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔

میچ کے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر فخر زمان ہاردک پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار دیے گئے۔ وکٹ کیپر سنجو سامسن کے کیچ کے دوران گیند زمین سے قریب دکھائی دی جس پر معاملہ تھرڈ امپائر کو بھیجا گیا۔ تاہم امپائر روچیرا پلیاگوروگے نے فخر زمان کو آؤٹ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ کے فوراً بعد اپنے تحفظات میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پہنچائے جبکہ کپتان سلمان علی آغا کی میچ رپورٹ میں بھی اس فیصلے پر اعتراض درج کیا گیا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہےکہ فخرزمان کا کیچ آؤٹ متنازع فیصلہ تھا. ٹی وی امپائر نےشواہد کا بغورجائزہ نہیں لیا امپائر کو تمام اینگل دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے تھا متنازع کیچز اورمبہم شواہد پر بلے باز کو بینفٹ آف ڈاؤٹ دیا جاتا ہے، ٹی وی امپائرز نےشواہد واضع ہونے کے باوجود فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More