بھارتی کپتان آج بھی ناراض پھوپھو۔۔ پاکستان کی حسبِ روایت میچ شروع ہوتے ہی پہلی وکٹ گر گئی

ہماری ویب  |  Sep 21, 2025

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔ میچ کے آغاز میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور ابتدا میں ہی پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا دیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز کے مجموعے پر گری جب فخر زمان 15 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم نے اس میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور فہیم اشرف اور حسین طلعت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

بھارت نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں اور جسپریت بھمراہ اور ورون چکرورتی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ سے پہلے بھی ماحول کشیدہ رہا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے بعد ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، جو حالیہ ہینڈ شیک تنازع اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کے بعد مزید تناؤ کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور آج کا میچ پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کا سنہری موقع سمجھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More