آزاد کشمیر میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ریلیاں

ہماری ویب  |  Aug 05, 2025

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومت اور پاسبان جموںکشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز پر احتجاجی تقریبات، جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔

بھارت کے خلاف مرکزی شاہراہ پر کیے جانے والے مارچ میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ کشمیریوں نے آزادی چوک میں نریندرا مودی، راج ناتھ شاہ اور اجیت دوول کے پتلے نذر آتش کیے اور آزادی چوک سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن قائد اعظم برج تک مارچ کیا اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے سامنے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے ظالمانہ اقدام فوری بند کروائے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More