بابر اعظم سے کپتانی چھین کر نیا کپتان کسے بنایا جارہا ہے؟ نام سامنے آگئے

ہماری ویب  |  Sep 06, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت میں ممکنہ تبدیلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جہاں بابر اعظم کی چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتانی سے دوری ان کے وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے ہٹنے کا اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ آسٹریلیا کے آئندہ دورے کے لیے نیا کپتان نامزد کیے جانے کا امکان ہے، اور بابر اعظم کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو قیادت سونپے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس معاملے پر وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے جولائی میں بورڈ آفیشلز اور بابر اعظم سے بات چیت کی تھی۔ محمد رضوان کا نام نئی کپتانی کے لیے زیرِ غور ہے، اور ان کی تقرری کے امکانات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اتفاق رائے ہو گیا تو محمد رضوان کو مستقبل میں تینوں فارمیٹس کا کپتان بھی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More