اس نعمت کے لئے اللہ کا شکر گزار ہوں۔۔ محمد حارث نے چپکے سے نکاح کرلیا! تقریب کے ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Sep 06, 2024

“آج میرے نکاح کا دن ہے، اور میں اس عظیم نعمت کے لیے اللہ کا بے حد شکر گزار ہوں۔"

یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے اپنی زندگی کی ایک نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔

محمد حارث نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اگرچہ محمد حارث نے اس موقع پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان کا نکاح کس سے ہوا یا رخصتی کب ہوگی، لیکن جو تصاویر انہوں نے شیئر کیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک نجی تقریب تھی، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک تھے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ آج ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں محمد حارث کو اسٹالینز ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ ان کی قیادت میں قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی کھیلیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More