دنیا تم پر تھوکے گی۔۔ یووراج سنگھ کے والد کپل دیو پر کیوں پھٹ پڑے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 03, 2024

“میں تمھیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔ ہمارے وقت کے بہترین کپتان کپل دیو کو میں نے کہا تھا میں تمہیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔ آج یووراج سنگھ کے پاس 13 ٹرافیاں ہیں اور تمہارے پاس ایک ہی ہے۔ یہی پر بات ختم“

یہ کہنا ہے سابق بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ کے والد اور سابق کھلاڑی یوگراج سنگھ کا جن کی کی شدید غصے میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اتا ہی نہیں بلکہ یوگراج سنگھ نے مہندر سنگھ دھونی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایم ایس دھونی کو کبھی معاف نہیں کروں گا، وہ ایک بڑا کرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا۔ ایم ایس دھونی کو اپنی شکل شیشے میں دیکھنی چاہیے. اب سب کچھ سامنے آرہا ہے، یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

دھونی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یوگراج سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا چار پانچ سال مزید کھیل سکتا تھا. گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کہہ چکے ہیں کوئی دوسرا یوراج سنگھ نہیں ہو سکتا۔ کینسر کے ساتھ کھیلنے پر بھارت کو میرے بیٹے کو بھارت رتنا ایوارڈ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ یوگراج سنگھ اور کپل دیو کے درمیان تعلقات کافی عرصے سے خراب ہیں۔ یوگراج سنگھ نے ٹیم سے نکالے جانے کا الزام کپل دیو پر لگایا تھا، اپنے ایک انٹرویو میں یوگراج سنگھ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ انہوں نے یووراج کے کیرئیر کوکامیاب بنانے کی کوشش کی تھی، تاکہ سب کپل دیو کو بھول جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More