دھونی کو کبھی معاف نہیں کروں گا.. یوراج سنگھ کے والد ایم ایس دھونی پر کیوں برس پڑے؟

ہماری ویب  |  Sep 02, 2024

"میں نے زندگی میں 2 کام کبھی نہیں کیے. ایک جس نے کوئی کام غلط کیا ہو اسے کبھی معاف نہیں کیا اور دوسرا کبھی گلے نہیں لگایا"

یہ کہنا ہے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا جنھوں نے حال ہی میں ایم ایس دھونی کے خلاف کڑے الفاظ استعمال کیے.

یوگراج سنگھ کا کہنا تھا کہ دھونی نے میرے بیٹے کا کیریئر تباہ کیا۔ وہ کہتے ہیں "میں ایم ایس دھونی کو کبھی معاف نہیں کروں گا، وہ ایک بڑا کرکٹر ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ کبھی معاف نہیں کروں گا۔ ایم ایس دھونی کو اپنی شکل شیشے میں دیکھنی چاہیے. اب سب کچھ سامنے آرہا ہے، یہ کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔

دھونی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یوگراج سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا چار پانچ سال مزید کھیل سکتا تھا. گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ کہہ چکے ہیں کوئی دوسرا یوراج سنگھ نہیں ہو سکتا۔ کینسر کے ساتھ کھیلنے پر بھارت کو میرے بیٹے کو بھارت رتنا ایوارڈ دینا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More