ہم دوست آپ کے ساتھ کھڑے ہیں.. بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے شکیب الحسن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Aug 28, 2024

شکیب بھائی ہمارے ملک کا بڑا اثاثہ ہیں۔ شکیب نے کرکٹ کی دنیا میں 17 سالوں میں ملک کا نام فخر سے اونچا کیا. ان پر ایسا کیس غیر متوقع ہے۔ نئے بنگلا دیش میں ہم کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں، اُمید ہے تاریکی ختم ہو گی اور نئی روشنی ہو گی۔

یہ کہنا ہے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو کا جو شکیب الحسن کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں.

بنگلا دیش کے بیٹر مشفیق الرحیم نے بھی نجم الحسین کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شکیب الحسن جیسے چیمپئن کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے، بطور بھائی اور ساتھی کھلاڑی ان کے مشکل وقت میں بھی ان کا ساتھی ہوں۔ میں شکیب کے خلاف غلط الزامات کی حمایت نہیں کروں گا مجھے معلوم ہے کہ وہ کبھی غیر انسانی کام نہیں کر سکتے۔ دوست ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کو دورہ پاکستان سے واپس بلا کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More