باپ اداس تھا اور آپ نے اکیلے سالگرہ منالی.. بیٹے کی سالگرہ دوسرے ملک میں منانے پر صارفین ہاردیک پانڈیا کی حمایت میں بول پڑے

ہماری ویب  |  Aug 02, 2024

"بیٹے کی سالگرہ میں باپ کہاں ہے"

"آپ پہلے ہاردک کے ساتھ بیٹے سالگرہ منانے کے بعد بھی اپنے ملک واپس جاسکتی تھیں"

"باپ بیٹے کی جدائی میں اداس تھا. اگاستیا کی سالگرہ زیادہ خوبصورت ہوتی اگر اس کا باپ ساتھ ہوتا"

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوچ پر والد کے بغیر بیٹے کے ساتھ آبائی وطن سربیا میں اس کی سالگرہ منانے پر افسوس کررہے ہیں.

واضح رہے کہ چند دن پہلے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے طلاق کی تصدیق کے بعد ان کے بیٹے اگستیا کی چوتھی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی. انسٹاگرام پر شئیر کی گئی پوسٹ میں نتاشا اسٹینکوچ، آگستیا کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ ہاردیک پانڈیا نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سفید دل کا ایموجی بنایا۔

ہاردیک پانڈیا نے بھی بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر جذباتی پیغام لکھ کر اگاستیا کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More