اب خود کو تنہا محسوس کررہا ہوں.. فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

ہماری ویب  |  Jul 06, 2024

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ کا کراچی میں انتقال ہوگیا ہے. مرحومہ کی عمر 63 برس تھی۔

والدہ کے انتقال کے افسوس ناک موقع پر فواد عالم کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے کچھ مہینوں سے کافی بیمار تھیں البتہ اب ان کے انتقال کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری ماں کے درجات بلند فرمائے.

فواد عالم کی والدہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ میں ادا کی جائیگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More