بیٹی کو لاکھوں کا جہیز اور داماد کو پستول ۔۔ پاکستانی ساس نے اپنے داماد کو تحفے میں پستول دے دی، سب حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں تحفے تحائف دینا ہمارا رواج ہے۔ دولہا اور دلہن کو تو خصوصاً تحائف دیے جاتے ہیں پھر چاہے وہ گھر والے دیں، باہر والے یا سسرال والے۔ تحائف کے بناء شادیاں ادھوری سی معلوم ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں کو تو شادی میں صرف تحائف کا ہی اتنظار ہوتا ہے وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کس کو کیا تحفہ بانٹ رہا ہے یا دولہا والے دلہن کے گھر والوں کے لیے کیا قیمتی سامان بھیج رہے ہیں۔

تحائف محبتوں اور مسرتوں کے اظہار کا ذریعہ ہیں اور یہ ضروری بھی ہیں۔ ایک دوسرے میں محبت بڑھتی ہے۔ لیکن تحائف کی بھی اقسام ہوتی ہیں اور ہمیں تحفہ دیتے وقت کئی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ مگر ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے جس میں شادی کے موقع پر ساس نے اپنے داماد کو مہنگی بندوق تحفے میں دے دی۔

ویڈیو میں آپ نے دیکھ ہی لیا ہوگا کہ کس شان سے پستول ساس نے اپنے داماد کو سب کے سامنے تحفے میں دی۔ اس پر صارفین نا خوش نظر آئے کسی نے کہا کہ کہیں اپنی بیٹی کو ہی مارنے کے لیے تو یہ تحفہ نہیں دے دیا، تو کسی نے کہا اگر بندوق کو تحفے میں دینا ایک اچھا کام ہے تو کوئی ہمیں بھی دے دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More