وہ کردار پر توجہ نہیں دیتے بلکہ.. عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کی اداکاری کے پر خچے اڑا دہے

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

"فیروز خان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی ہیرو ازم سے باہر ہی نہیں نکل پاتے۔ وہ ہر وقت ہیرو بنے رہتے ہیں۔ وہ کردار میں ڈھلنے کے بجائے اپنے تاثر میں کھوئے رہتے ہیں، اپنی امیج کو زیادہ سنبھالتے ہیں بجائے اداکاری کے۔ ان کی پرفارمنس بناوٹی اور سوچی سمجھی لگتی ہے۔ ان کی باڈی لینگویج جکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے، اور وہ قدرتی اداکاری کے بجائے اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر زیادہ محنت کرتے ہیں۔ اسی لیے ان کی اداکاری اصلی نہیں لگتی بلکہ ریہرسل شدہ محسوس ہوتی ہے، جو انھیں ایک مکمل اداکار بننے سے روک دیتی ہے۔"

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی بے لاگ رائے سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ خوبصورتی اور شاندار اداکاری کی پہچان رکھنے والی عتیقہ اوڈھو آج کل "کیا ڈرامہ ہے" میں بطور جج نظر آرہی ہیں اور آئے دن ڈرامہ انڈسٹری اور اداکاروں پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

اس بار انھوں نے اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے فیروز خان کو، جو ان دنوں گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل "میں زمین تُو آسمان" میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے کھل کر کہا کہ فیروز خان ہیرو بننے کے خول سے باہر نہیں آتے، ان کی اداکاری غیر فطری اور محض تاثر جمانے کی کوشش لگتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق، فیروز خان کی توجہ اصل کردار نبھانے کے بجائے اپنی اسٹائلنگ اور ہیرو امیج پر زیادہ رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی ناظرین کے دل میں وہ اثر پیدا نہیں کر پاتی جو ایک بڑے اداکار سے متوقع ہوتا ہے۔

عتیقہ اوڈھو کی یہ رائے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا فیروز خان واقعی اپنی ہیروئیانہ شبیہ سے باہر نکل کر کردار کی گہرائی میں جا سکتے ہیں یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More