اسلام جلد شادی کی تلقین کرتا ہے لیکن.. 3 شادیاں کرنے والے شعیب ملک نے لڑکوں کو کیا مشورہ دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 06, 2025

"اگر کوئی لڑکا 25 سال کی عمر سے پہلے شادی کر لے تو یہ بہت اچھی بات ہے، اسلام بھی جلدی شادی کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ لیکن اگر آپ 25 سال کی حد پار کر چکے ہیں تو پھر جلدی شادی نہ کریں، انتظار کریں اور خود کو وقت دیں۔ اگر آپ 25 تک شادی نہیں کرتے تو پھر بہتر ہے کہ اپنی شادی تیس کی دہائی کے آخر میں کریں۔ یہ میرا مشورہ ہے تمام نوجوانوں کے لیے۔"

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک ہمیشہ اپنی کرکٹ اور ذاتی زندگی دونوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔ 1999 میں ڈیبیو کرنے والے اس اسٹار کھلاڑی نے نہ صرف دنیا بھر کی لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ تاہم، ان کی شادی شدہ زندگی اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

شعیب ملک کی پہلی شادی بھارتی خاتون عائشہ صدیقی سے ہوئی جس کا انجام ایک تنازعات سے بھرپور طلاق پر ہوا۔ بعدازاں وہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے ہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔ مگر اس کہانی کا اختتام اس وقت سب کو حیران کر گیا جب انہوں نے اچانک اداکارہ ثنا جاوید سے تیسری شادی کر لی۔ ان کی یہ شادی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گئی اور اسی کے بعد ان کی ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی تصدیق بھی سامنے آئی۔

اب "ہسنا منع ہے" کے اسٹیج پر موجود شعیب ملک نے اپنی شادیوں کے تجربات سے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے فیصلے میں عمر کا انتخاب بہت اہم ہے۔ ان کے اس مشورے نے نہ صرف مداحوں کو چونکا دیا بلکہ ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ آیا واقعی شادی کے لیے عمر کا تعین اتنا ضروری ہے یا نہیں۔

کیا شعیب ملک کی یہ رائے ان کی اپنی زندگی کے تجربات کی عکاسی کرتی ہے یا یہ صرف نوجوان نسل کو ایک مختلف زاویہ دینے کی کوشش ہے؟ مداح تو یہی سوال اٹھا رہے ہیں کہ تین شادیاں کرنے والے اسٹار کے مشورے پر کتنا عمل ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More