گھر تباہ ہوگیا اور زخمی ہوگئے لیکن دھماکا ہوا کیسے؟ زخمی ہونے والی ایمن خان اب کس حال میں ہیں؟ اداکاروں کی دعائیں جاری

ہماری ویب  |  Feb 22, 2023

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس سے ان کا آدھا گھر تباہ ہوگیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایمن خان اور منیب بٹ کی رہائش گاہ موجود ہے جہاں گذشتہ ہفتے اتوار کے روز ان کے گھر کی دیوار سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے گر گئی تھی۔

دھماکے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا البتہ اداکارہ ایمن خان کو کچھ زخم آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ لیکن پھر اگلے روز گھر میں دھماکے حوالے سے اداکارہ ایمن خان کا بیان سامنے آیا جو وائرل ہو رہا ہے۔

ایمن خان نے انسٹا پوسٹ میں کہا کہ 19 فروری بروز اتوار کو ہمارا آدھا گھر سیوریج لائن میں گیس بھرنے کی وجہ سے تباہ ہوگیا۔ دھماکے گھروں کے شیشے ٹوٹنے سے مجھے معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اداکارہ نے کہاکہ ہمارا گھر دھماکے سے جل بھی گیا مگر اللہ کا شکر ہے ہم دونوں محفوظ رہے اور آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کے پیار کا بہت شکریہ جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے لیے دعائیں کیں۔

ایمن خان کی پوسٹ پر ساتھی شوبز کے اداکاروں نے ان کی صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹ میں لکھا کہ امید اور دعا ہے کہ آپ سب سلامت اور صحت مند رہیں۔

عروسہ صدیقی نے لکھا کہ الحمدللہ کہ سب حفاظت سے ہیں، آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائی۔

اداکارہ نادیہ حسین نے بھی تبصرہ کیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپ کواور گھر والوں کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ اس مشکل وقت میں آپ کے لیے دعا گو ہوں۔

اینکر پرسن رابعہ انعم نے ان کے لیے کہا کہ ڈھیر ساری دعائیں، روز صدقہ دیا کریں۔

شہزاد شیخ نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More