ہیئر سٹائل باپ جیسا اور شکل دادا جیسی ۔۔ یہ تو بالکل سنجو بابا کی کاپی ہے، سنجے دت کے بیٹے سے متعلق دلچسپ باتیں، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 22, 2023

اداکار سنجے دت اتوار کے دن اپنی فیملی کے ہمراہ دوپہر کے کھانے کے لیے گھر سے باہر نکلے تو جہاں ایک طرف لوگوں کا ہجوم تھا اور ہر کوئی ان کو دیکھ کر خوش ہوا وہیں لوگوں نے ان کے بیٹے کو دیکھ کر ان کے والد کی جوانی کو یاد کرنے لگا۔

ممبئی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو اس پر لوگوں نے کہا یہ تو جونیئر سنجو بابا ہے اور بالکل اپنے والد کی جوانی کی کاپی ہے۔ اس کو دیکھ کر لگ رہا ہے پُرانا سنجے دت سامنے آگیا ہو۔ کچھ لوگوں نے کہا ہیئر سٹائل بالکل باپ جیسا اور شکل دکھنے میں دادا کے جیسی ہے۔

سنجے دت کا بیٹا شاہران اس وقت 12 سال کا ہے اور ممبئی کے مقامی سکول میں زیرِتعلیم ہے۔ یہ اکثر اپنے والد کے ساتھ آؤٹنگ اور جمنگ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More