والدین کو کروڑوں کا گھر تحفے میں دے دیا ۔۔ والدین کی محبت میں انہیں کروڑوں کا گھر تحفے میں دینے والے مشہور اداکار کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 22, 2023

شوبز انڈسٹری میں ایسے بڑے دل والے اداکار بھی موجود ہیں جو اپنے کیرئیر کے اونچے مقام پر پہنچ چکے ہیں مگر آج بھی اپنے والدین کی فکر کرنا نہیں چھوڑی۔

آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو ایسے اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنے والدین کو کروڑوں کا گھر تحفے میں دیا۔

1- سونیا حسین

پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے آج سے ایک سال قبل اپنے والدین کو عالیشان گھر تحفے میں دیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی پذیرائی کی۔

سونیا حسین نے والدین کو کروڑوں کا گھر تحفے میں دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کے لیے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر اولاد کا بچپن سے صرف ایک خواب ہوتا ہے کہ ماں باپ کے لیے کچھ کرے، اور نہ سہی مگر ایک چھوٹا سا گھر ضرور بنائے، وہ گھرجسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوا، الحمداللہ میرے ابو امی کا گھر یہ ہے۔سونیا نے اس گھر کو اپنی والدہ کے نام پر آشیانہ تسنیم کا نام دیا ہے۔

2- دھنوش

مشہور ساوتھ انڈین اداکار دھنوش نے حال ہی میں اپنے والدین کو خوبصورت گھر تحفے میں دیا ہے۔ بھارت میڈیا کے مطابق دھنوش نے ١٥٠ کروڑ روپے مالیت کا محل نماگھر تحفے میں دیا۔ دھنوش کے اس عمل نے مداحوں کے دل میں مزید جگہ بنا لی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھنوش کے والدین کے منتقل ہونے پر نئے گھر میں تقریب ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

3 ٹائیگر شروف

بالی ووڈ سپر اسٹار ٹائیگر شروف کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے والدین کو سر آنکھں پر رکھتے ہیں۔ گذشتہ برس ٹائیگر شروف کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر اداکار نے اپنی والدہ کو گھر تحفے میں دیا تھا جس کی خبریں پورے انٹرنیٹ پر پھیل گئی تھیں۔

بھارت اخبار کو انٹرویو میں جیکی نے ستمبر 2021 میں کہا تھا کہ ٹائیگر نے جب سے فلموں میں شمولیت اختیار کی تب سے وہ اپنی ماں کے لیے گھر خریدنے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ وہ اس خواب کی تکمیل کے لیے کام کرتا رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More