ہماری ویب | Sep 24, 2025
پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف-10 سے گرفتار کر لیا گیا۔
فلک جاوید کی گرفتاری کے بعد ان کے والد جاوید اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نامعلوم افراد نے فلک جاوید کو حراست میں لیا جس کے بعد ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More