لاہور، پاکستان، ستمبر XX، 2025– ویوو نے اپنے مشہور Vسیریز کے نئے فلیگ شپ V60کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے جو طاقتور پورٹریٹ فوٹوگرافی، نفیس ڈیزائن اور شاندار روزمرہ پرفارمنس فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ZEISS کے اشتراک سے تیار کردہ یہ نیا اسمارٹ فون اپ گریڈڈ امیجنگ اور ہموار تجربہ فراہم کرتا ہے جو آج کے موبائل صارفین کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ ناظرین سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ویوو نے مشہور گلوکار عاطف اسلم کو Vسیریز کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے جو اس فون کے جدت، انداز اور تخلیقیت کے امتزاج کی عکاسی کرتا ہے۔
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، جناب محمد زُہیر چوہان نے کہا:
” V60 اسمارٹ فون امیجنگ کو ازسرِنو متعارف کرواتا ہے تاکہ ہر چہرے کے پیچھے چھپی کہانی کو سامنے لایا جا سکے اوران جذبات کو آواز دی جا سکے جو اکثرالفاظ میں مکمل طور پر بیان نہیں ہو پاتے۔“
امیجنگ مہارت: لمحات سے بڑھ کر کہانیاں
V60ہر لینز میں ZEISS Optical Standards کو برقرار رکھتے ہوئے پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے جہاں جذبات، تفصیلات اور ماحول کو حقیقی زندگی کے انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔
اس کے کیمرہ سیٹ اپ کا مرکز 50 MP ZEISS Super Telephoto Camera ہےجو فاصلے سے بھی شفاف اور روشن پورٹریٹس لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ کنسرٹس، فیسٹیولز یا عوامی تقریبات کے لیے بہترین ہے۔ نیا 10x Telephoto Stage Portrait اسٹیج لائٹنگ اور اسپاٹ لائٹس کو با آسانی ہینڈل کرتا ہے اور قدرتی اسکن ٹونز اور باریک تفصیلات کو محفوظ رکھتا ہے تاکہ تصاویر پروفیشنل معیار کی لگیں۔
پانچ مختلف فوکل لینتھز، 23mmسے 100mm تک، V60 کو آپ کی جیب میں ایک مکمل پورٹریٹ ٹول کِٹ بنا دیتے ہیں۔
85 mm ZEISS Portrait قریبی لمحات کے لیے بہترین ہے جو قدرتی بیک گراؤنڈ علیحدگی کے ساتھ جذبات کو واضح انداز میں قید کرتا ہے۔ شادیوں، خاص تقریبات یا کینڈیڈ شاٹس کے لیے آئیڈیل ہے۔
لینڈ اسکیپ پورٹریٹ موڈ سبجیکٹ اور منظر کو ایک ہی فریم میں متوازن رکھتا ہے جو سفر یا قدرتی مناظر کے لیے بہترین ہے۔
AI Image Studio.کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو نئی جہت ملتی ہے۔
AI Four-Season Portrait کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو فوراً ہی بہار، گرمیوں، خزاں یا سردیوں کے مناظر میں بدل سکتے ہیں۔
اضافی AI پاورڈ ٹولز اسٹوڈیو لیول ری ٹچنگ کو انتہائی آسان اور درست انداز میں ممکن بناتے ہیں۔
پورٹریٹ کے علاوہ V60میں یہ کیمرے شامل ہیں:
50 MP ZEISS OIS Main Camera
8MP Ultra Wide-Angle Camera
50 MP ZEISS Group Selfie Camera
اپ گریڈ شدہ آورالائٹ پورٹریٹ کم روشنی والے ماحول میں نرم اور یکساں روشنی فراہم کرتا ہے، جبکہ الٹرا کلئیر 4K ویڈیو ریکارڈنگ دونوں فرنٹ اور ریئر کیمروں پر سپورٹ کرتی ہے۔
تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے، فلم کیمرہ موڈ کلاسک فلٹرز کے ساتھ وِنٹیج اسٹائل فراہم کرتا ہے جو ہر فریم میں گرمجوشی اور احساسات کا رنگ بھرتا ہے۔
دلکش ڈیزائن: جدت اور نفاست کا امتزاج
اپنی شاندار ڈیزائننگ کے ذریعے ویوو کی مہارت کا مظہر ہے۔ اس کا Equal Depth Quad Curved Screen چاروں اطراف سے ہموار خم اور انتہائی باریک بیزلز کے ساتھ ایک بصری طور پر دلکش اور ہاتھ میں آرام دہ تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ہر کونے کو 41° گولڈن اینگل پر خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ ویوو کا اینٹی مس ٹچ الگورتھم گیمنگ یا اسکرولنگ کے دوران غیر ضروری ٹچز کو کم کرتا ہے۔
جدید ہارڈویئر کے باوجود V60 الٹرا سلم اسٹیکنگ آرکیٹیکچر کی بدولت نہایت پتلا پروفائل رکھتا ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں موجود منیمالسٹک اسٹار ٹریل کیمرا ماڈیول صرف 9 فیصد جگہ گھیرتا ہے جو ایک صاف اور ہم آہنگ لُک فراہم کرتا ہے اور ویوو کی منفرد کاریگری کو اجاگر کرتا ہے۔
V60 دو قدرتی رنگوں میں دستیاب: مسٹ گرے اور ڈیزرٹ گولڈ
مسٹ گرے سکون اور وضاحت کا احساس پیدا کرتا ہے
ڈیزرٹ گولڈ سورج کی روشنی میں نہائے ہوئے وسیع صحرا کی خاموش خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے، جو نفاست اور ہلکی پھلکی شوخی کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔
پائیداری جو تحفظ دے، کارکردگی جو طاقت فراہم کرے
زندگی کے غیر متوقع لمحات کے لیے تیار V60کو ڈائمنڈ شیلڈ گلاس اور ایک مکمل کشننگ اسٹرکچر کے ساتھ مضبوط بنایا گیا ہے جو اسے Vسیریز کی تاریخ کا سب سے زیادہ ڈراپ ریزسٹنٹ اسکرین بناتا ہے۔
یہ فون IP68 اور IP69 ریٹنگز کے ساتھ آتا ہے جو اسے دھول اور پانی کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
چھلکنے والے مائع، بارش اور یہاں تک کہ 1.5میٹر گہرے تازہ پانی میں 120 منٹ تک ڈوبنے کے باوجود بھی اس کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی۔
نیا ون ٹیپ واٹر ایجیکشن اور ڈسٹ ریموول فیچر ساؤنڈ ویو وائبریشن کے ذریعے صرف ایک ٹچ سے نمی اور ذرات کو صاف کرتا ہے۔
بیٹری اور فاسٹ چارجنگ
اس مضبوطی کو توانائی فراہم کرتی ہے 6500mAhبلیو وولٹ بیٹری، جو 90Wفلیش چارج کے ساتھ آتی ہے۔
یہ بیٹری پورے دن کے لیے بھرپور طاقت فراہم کرتی ہے اور تیز، مؤثر ری چارجنگ کو یقینی بناتی ہے۔
بیٹری لائف ایکسٹینڈر اور سپر بیٹری سیور جیسے اسمارٹ فیچرز بیٹری کی صحت کو طویل عرصے تک برقرار رکھتے ہیں، اور روزمرہ استعمال کے ساتھ یہ بیٹری چار سال سے زیادہ آرام سے چل سکتی ہے۔
اعلیٰ کارکردگی والا پروسیسر اور اسمارٹ کولنگ سسٹم
V60 کی طاقت کے مرکز میں ہے Snapdragon® 7 Gen 4موبائل چپ سیٹ جو 12GB RAM اور 12GBایکسٹینڈڈ RAM کے ساتھ تیزاوربغیررکاوٹ کے پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔
چاہے ملٹی ٹاسکنگ ہو یا گیمنگ، صارفین تیز اور ہموار تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
الٹرا لارج VC اسمارٹ کولنگ سسٹم یہ یقینی بناتا ہے کہ بھاری استعمال کے دوران بھی فون کی کارکردگی مستحکم رہے۔
اضافی طور پر اسمارٹ فیچرز روزمرہ کے استعمال کو مزید آسان اورمؤثر بناتے ہیں۔ V60آپ کے ہر قدم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے والا ایک طاقتور اسمارٹ فون ہے۔
قیمت اور دستیابی
vivo V60 پاکستان میں دو اسٹوریج ویرینٹس میں دستیاب ہوگا:
12GB + 256GB قیمت 149,999 :روپے
12GB + 512GB قیمت 159,999 :روپے
صارفین 24ستمبر سے اس ڈیوائس کی پری آرڈرنگ کر سکیں گے جبکہ 30ستمبر سے اس کی آفیشل سیلز کا آغاز ہوگا۔
ویوو وسیع پیمانے پر بعد از فروخت سپورٹ فراہم کرتا ہے جس میں شامل ہیں:
فون کے لیے ایک سالہ وارنٹی،15 دن کی فری ریپلیسمنٹپالیسی، ایکسیسریز کے لیے 6ماہ کی وارنٹی
یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے مکمل طور پر منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
Zong 4G صارفین کے لیے خصوصی پیشکش:
• 12GBفری موبائل انٹرنیٹ ہر ماہ 2GB، 6 ماہ کے لیے
• صرف اپنے SIM کو Slot 1میں ڈالنے کے بعد خود بخود فعال ہو جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں:
https://www.vivo.com/pk/products/v60