حوالاتی کی وائرل ویڈیو پر اڈیالہ جیل انتظامیہ متحرک، دوسری جیل منتقل

ہماری ویب  |  Sep 24, 2025

راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں منشیات کے مقدمے میں قید ایک حوالاتی کی عدالت پیشی کے دوران بننے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جیل انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ وائرل ویڈیو کے معاملے پر متعلقہ حوالاتی کو اڈیالہ جیل سے دوسری جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ایکٹوسٹ کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا گیا تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

انتظامیہ نے ابتدائی انکوائری رپورٹ میں حیران کن انکشاف بھی کیا ہے کہ ویڈیو بنانے والا حوالاتی نہ صرف جیل عملے کو دھمکیاں دیتا تھا بلکہ اندرونِ جیل منشیات کی سپلائی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں اور سخت اقدامات بھی متوقع ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More