نیوکراچی میں 2 گروپوں کے مابین تصادم، 13 افراد لہولہان

ہماری ویب  |  Sep 24, 2025

نیو کراچی میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں اور بیلچوں کے وار سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔

نیو کراچی کے علاقے اللہ والی عبدالرحیم گوٹھ میں دو گروپوں میں تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسوں کو بھی طلب کیا گیا۔ بعدازاں 6 ایمبولینسوں کے ذریعے 13 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال پہنچائے گئے زخمیوں میں امیر ولد ولی محمد، علی گل ولد ولی محمد، حیدر علی ولد میر بخش، شاہد ولد میر بخش، ظہیر علی ولد محمد خان، نذیر خان ولد محمد خان، محمد خان ولد صالح محمد، غلام عباس ولد تحسین، محمد وزیر ولد محمد خان، شہباز ولد میر بخش، فتح محمد ولد حضور بخش، محمد علی ولد صالح، شریف ولد ولی محمد شامل ہیں۔

پولیس زخمیوں کے بیانات لے کر جھگڑے کی وجوہات جاننے اور قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More