اسلام آباد: مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم کا شناختی کارڈ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد

ہماری ویب  |  Sep 22, 2025

اربوں روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم شیخ فواد کا شناختی کارڈ نادرا نے عدالت کے حکم پر بلاک کر دیا اس کے علاوہ ملزم کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد اور بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈھیری حسن آباد کے رہائشی ایک شہری سے ملزم شیخ فواد نے 7 کروڑ روپے کی بھاری سرمایہ کاری پر ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کیا مگر کچھ عرصے بعد ادائیگیاں روک دیں۔ رقم کی واپسی پر دباؤ ڈالنے پر فواد شیخ نے 7 کروڑ روپے کے چیک دیے جو باؤنس ہو گئے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرائیں گے۔

علاوہ ازیں کراچی کے تھانہ گڈاپ سٹی میں بھی ملزم شیخ فواد کے خلاف 50 لاکھ روپے کے مالی تنازع پر مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے شیخ فواد کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور پولیس کو حکم دیا کہ 16 ستمبر کو ملزم کوعدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ اسی حکم پر نادرا نے ملزم کا شناختی کارڈ بلاک کیا۔

ملزم کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ روات میں بھی ایک شہری نے 50 لاکھ روپے کے فراڈ کی درخواست دائر کی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کراچی پولیس راولپنڈی میں آپریشن کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کی تیاری کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More