شہر میں ڈاکو بے لگام، سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی

ہماری ویب  |  Sep 18, 2025

کراچی : گلبرگ کے علاقے میں سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، بڑی واردات کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔وزیر داخلہ نے شہر میں ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب لٹنے والا مینا بازار کے سنار دانیال کا ملازم تنویر صدر میں سونا فروخت کرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لے کر موٹر سائیکل پر آرہا تھا جسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھیر ا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی۔

ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی کا کہنا ہے کہ سنار دانیال نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث اتنی بڑی رقم لٹ گئی، ایس پولیس نے مدعی کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نیشل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے 60لاکھ جبکہ گلستان جوہر میں بلڈر کے رائیڈر سے 45 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More