پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: 700 کلو ناقص گوشت تلف، ایک شخص گرفتار

ہماری ویب  |  Sep 12, 2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں جامع مسجد روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سات سو کلو مضر صحت اور ناقص گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔ دوران کارروائی ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانہ بنی میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ گوشت پر منظور شدہ سلاٹر ہاؤس کی مہر موجود نہیں تھی اور ابتدائی جانچ میں ثابت ہوا کہ یہ گوشت بیمار جانوروں کا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گوشت میں پانی ملا کر اس کا وزن بڑھایا گیا تھا اور ویٹرنری ڈاکٹر نے معائنے کے بعد اسے انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More