بلوچستان میں ملتان کے 2 جیولرز سے ساڑھے 7 کلو سونا لوٹنے والے ڈاکوؤں کی تلاش

ہماری ویب  |  Sep 23, 2025

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے قریب 3 گاڑیوں میں سوار نامعلوم مسلح افراد بس میں سوار ملتان کے 2 جیولرز سے ساڑھے 7 کلو سونا چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ملتان سے کوئٹہ آنے والی بس میں سوار پنجاب کے 2 سونار سونا لے کر جارہے تھے، مسلم باغ کے قریب 3 گاڑیوں میں سوار مسلح ملزمان نے بس کو روکا اور مسافروں کو بیگ سمیت نیچے اتارا، 25 کروڑ روپے مالیت کا سونا چھینا اور تمام مسافروں کو واپس بس میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لٹنے والے جیولرز نے حکام کو بتایا کہ وہ سونا کوئٹہ میں خریداروں تک پہنچانے کے لیے جار ہے تھے کہ اس دوران واردات پیش آئی۔ ملتان کے متاثرہ جیولرز کا کہنا ہے کہ چھینے گئے سونے کی مالیت 24 کروڑ 81 لاکھ روپے ہے۔ متاثرہ جیولرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More