بیوی کا آشنا اور بھائی کے ساتھ شوہر کا قتل.. لاش کا کیا حال کردیا؟ ہولناک حقائق

ہماری ویب  |  Sep 20, 2025

راولپنڈی میں تھانہ ریس کورس کی حدود میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شہری کو قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی گئی۔ مقتول کی شناخت شاہد علی ولد نزیر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق شہری کو پہلے ڈھوک سیداں میں قتل کیا گیا جس کے بعد لاش کو ایک زیر تعمیر مکان میں لے جا کر آگ لگا دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ کو نفری سمیت موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق مقتول کی اہلیہ نے اپنے آشنا اور بھائی کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہد علی کو پہلے نشہ آور شے پلا کر بیہوش کیا گیا اور پھر تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا۔ قتل کے بعد ملزمان نے لاش پر تیزاب پھینک کر شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقتول کی اہلیہ کے ایک بھائی کو گرفتار کر کے انٹروگیشن شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More