جمائما کا عمران خان سے متعلق ٹوئٹ، خواجہ آصف کا کرارا جواب

سچ ٹی وی  |  Oct 16, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ٹوئٹ پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عمران خان کی حفاظت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس پر خواجہ آصف نے جمائما کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی، اس شخص نے اپنے مخالفین کے لیے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو اپنی مرتی ہوئی اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی جب کہ اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے برطانوی صحافی پئیرز مورگن کو جواب میں کہا کہ پئیرزکو غزہ میں نسل کشی، صہیونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی یرغمالیوں کی حالت پر کوئی خوف نہیں، وہ پاکستان میں ایک سزا یافتہ قیدی کے معاملے پر ناراض ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ میئر کےلیے صیہونی گولڈ اسمتھ کی حمایت کا ثمر ہے۔

یاد رہے کہ پئیرز مورگن نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق جمائمہ کا ٹویٹ شیئر کرکے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More