یہ وسیم اکرم کو کیا ہوگیا؟ ہمیشہ اسمارٹ نظر آنے والے وسیم اکرم کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا

ہماری ویب  |  Aug 21, 2024

"جی ہاں وسیم بھائی پچھلے 40 سال سے آپ اسی طرح سے ہی دکھائی دے رہے ہیں"

"یہ اچانک وسیم اکرم کو کیا ہوگیا ہے"

"یہ آپ نے ہمارے ہیرو کے ساتھ کیا کر دیا ہے؟"

یہ تبصرے ہیں سوشل میڈیا صارفین کے جو حال ہی میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ سٹار وسیم اکرم کی نئی تصویر دیکھ کر حیران پریشان ہیں.

وسیم اکرم کی یہ تصویر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شادی کی 11 ویں سالگرہ پر ایکس پر شئیر کی ہے. ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ "پیارے وسیم اکرم، آپ کو شادی سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ میری زندگی میں آئے اور آپ نے مجھے جو کچھ بھی دیا ہے، اس کا بہت شکریہ۔ آپ میری دنیا ہیں اور11 برس بعد بھی آپ ویسے ہی لگتے ہیں جیسے پہلی بار ملنے پر لگ رہے تھے۔ آپ بالکل نہیں بدلے۔"

وسیم اکرم نے بھی اہلیہ کے محبت بھرے الفاظ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شادی کی سالگرہ کی بہت مبارک ہو. زندگی میں آپ کے آنے کے بعد میں مزید اچھا انسان بن گیا ہوں۔ آپ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ آپنے آس پاس رہنے والے تمام لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہیں۔"

البتہ شنیرا اکرم کی جانب سے شوہر کے بڑھاپے کی شئیر کی گئی تصویر اصلی نہیں بلکہ فلٹرز کا کمال ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More