دھوکہ دے کر پیسے لے لئے اور ۔۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان پر کس نے مقدمہ کر دیا؟ بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

ہماری ویب  |  Mar 02, 2023

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گھر والے بھی اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ کی اہلیہ پر مقدمے کی خبر سامنے آئی ہے جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ لکھنؤ میں جائیداد کی خریدو و فروخت میں دھوکہ دہی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ممبئی کے شہری جسونت شاہ کا کہنا ہے کہ ان سے فلیٹ کے لئے 86 لکھ روپے وصول کیے گئے اور ابھی تک انھیں قبضہ نہیں ملا ہے۔

جسونت شاہ نے یہ مقدمہ تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے علاوہ گوری خان کے خلاف بھی کیا ہے کیوں کہ وہ اس کمپنی کی برانڈ ایمیسیڈر ہیں اور جسونت کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے گوری کو دیکھ کر اور متاثر ہو کر ہی فلیٹ خریدا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گوری خان کے خلاف سیکشن 409 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More