یہ 1992 کا ورلڈ کپ چلا رہا ہے ۔۔ یاسر حسین نے ندا یاسر کو 92 کے ورلڈ کپ کی یاد دلا دی،، ندا یاسر کا کیا رد عمل تھا؟ ویڈیو دیکھئے

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

ندا یاسر کی حالیہ وائرل ویڈیو تو سب ہی کو یاد ہوگی جس میں انہوں نے 92 کے ورلڈ کپ کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ کب ہوا تھا۔

مگر اب 'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ندا یاسر کی ایک ویڈیو دکھائیں گے جس میں یاسر حسین نے انہیں ٹرال کیا ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں اشنا شاہ کی شادی کی تقریب میں شوبز اداکاروں نے شرکت کی جس میں ندا یاسر بھی مدعو ہوئی تھیں۔

ندا کے شوہر یاسر نواز سیلفی ویڈیو بناتے ہیں جس میں یاسر حسین، اقراء عزیزاور ندا یاسر شامل ہوتی ہیں۔ یاسر نواز سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو ہے جس میں یاسر حسین ہیں اور یہ یاسر نواز ہیں پھر اقرا عزیز اپنا نام لیتی ہیں اور ندا یاسر کا تعارف کرواتی ہیں۔

جس کےبعد یاسر حسین سیلفی ویڈیو میں ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئےکہتے ہیں کہ اور یہ ٩٢ کا ورلڈ کپ چل رہا ہے جس پر ندا یاسر سمیت ان کے شوہر اور اقرا عزیز بھی ہنس دیتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More