مسلمان ہوکر بھی بیہودہ لباس پہن لیا ۔۔ اُشنا شاہ کی شادی کے جوڑے سے ان کے مداح ناراض ہوگئے، ایک کے بعد ایک تنقید، اداکارہ کا کرارا جواب

ہماری ویب  |  Feb 27, 2023

گذشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی زندگی کا خاص ترین دن رہا جس میں وہ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ مگر شادی والے دن بھی انہیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے شوبز آرٹیکل میں آپ کو اُشنا شاہ پر ہونے والی تنقید اور ان کی جانب سے صارفین کو تنقید کا جواب دینے کے حوالے سے بتائیں گے۔

دراصل اشنا شاہ اپنے شادی کے لباس کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنیں جس پر انہوں نے لوگوں کو کھری کھری سنائی۔ اُشنا شاہ نے اپنی شادی کے دن لال رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جب کہ ان کے شوہر گولفر حمزہ امین نے سفید رنگ کی شیروانی پہنی۔

شادی کی تقریب میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی لیکن بعدازاں انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے لکھا کہ معلوم نہیں کہ اشنا شاہ کیوں مقبول ہو رہی ہیں۔ اس طرح کے لوگ ہماری ثقافت کو خراب کر رہے ہیں۔

صارف نے کہا کہ جو شادی کا لباس انہوں نے زیب تن کیا ،جس میں وہ رقص کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی۔

جس پر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے انسٹا اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ افراد جنہیں میرے کپڑوں سے مسئلہ ہے نہ آپ لوگ میری شادی میں مدعو تھے نہ آپ نے میرے لال جوڑے کے پیسے دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا سوٹ میری جیولری سب پاکستانی ہے، البتہ میرا دل آدھا آسٹرین ہے۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللہ ہم دونوں کو خوش رکھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے شادی کے لباس کو بھارتی شادی کا جوڑا قرار دیا اور کہا کہ ان کی شادی بھارت میں ہونے والی شادیوں کی طرح تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پباس پر مزید کیا تبصرے کیے، دیکھئے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More