اپنوں سے محبت ہر کوئی کرتا ہے، چاہے وہ ماں باپ ہوں یا بہن بھائی سب ہی رشتے عظیم ہیں۔ ہر سال کی شروعات پر گھر والے اجتماعی دعا کرتے ہیں کہ خدا اس سال کو خوشیوں سے بھردے لیکن نصیب میں جس کا جتنا ساتھ ہو وہی ملتا ہے۔ بالکل اسی طرح شوبز ستارے بھی ہیں جنہوں نے اس سال اپنے پیاروں کو کھو دیا اور آج بھی ان کی یاد میں افسردہ رہتے ہیں۔
٭ بُشریٰ انصاری:
اداکارہ بُشریٰ انصاری نے اس سال اپنی بہن سُنبل کو کھو دیا جن کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا تھا۔ اب بھی اداکارہ بشری اپنی بہن کو یاد کرکے پریشان ہو جاتی ہیں لیکن بہرحال غم تو زندگی بھر کا ہے۔
بشریٰ کہتی ہیں کہ: '' بائیں جانب سنبل اور دائیں جانب نیلم احمد بشیر ہیں، سنبل کے جانے سے ان دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی ہے۔ میری بہن ہم تمہیں بہت یاد کرتے ہیں، تمہارے بغیر دُنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہیں۔ ''
اداکارہ اسماء عباس نے بھی اپنی بہن سنبل کی یاد میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ: '' میں نے تو بہت کوشش کی آپ کی آنکھوں کی اداسی دور کرنے کی مگر آپ کو تو بس جانا ہی تھا، خدا کرے آپ کو ٹھنڈ پڑ جائے، شیری سے ملاقات ہو جائے، میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، اپنے دل سے روح سے، ہماری تو اپنی بات تھی نا، مگر تم چھوڑ گئیں۔ ''
٭ ایمن منال:
اداکارہ ایمن اور منال خان نے اس سال کی شروعات میں اپنے والد کو کھودیا ۔ اکثر اوقات دونوں بہنیں والد کی یاد میں غمزدہ ہو جاتی ہیں اور انسٹاگرام پر والد کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
منال کہتی ہیں :
''کچھ لوگوں کا ہونا ہی ہماری زندگیوں میں اتنا اہم ہوتا ہے کہ اُن کے ہونے کہ احساس سے سارے ڈر ختم ہوجاتے ہیں''
٭ شگفتہ اعجاز:
اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ بھی اس سال دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ شگفتہ کہتی ہیں: '' ماں میری آنکھوں کی ٹھنڈک تھی لیکن اب یہ آنکھیں کبھی ٹھنڈی نہیں ہوسکتی، مجھے امی کی بہت یاد آتی ہے، خدا ان کی مغفرت کرے۔''
٭ معمر رانا:
پاکستانی اداکار معمر رانا کی والدہ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کی بیٹی نے دادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دادی اب اس دنیا میں نہ رہیں۔ جس پر خود معمر نے پوسٹ کیا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ والدہ میرے ساتھ نہ رہیں، لیکن یہ قدرت کا کڑوا قانون ہے۔
٭ ندا
یاسر:
اداکارہ ندا یاسر کی والدہ بھی اسی سال دنیا سے رخصت ہوئیں جن کی یاد میں اکثر مارننگ شو کرتے ہوئے وہ غمزدہ ہو جاتی ہیں۔ ندا نے کہتی ہیں:'' پل پل یاد آئے گی میری ماں، دوسروں کے کام آنے والی میری ماں۔ ’اللّہ تعالیٰ میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین۔''
''
٭ عارف لوہار:
معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی بیوی بھی اس سال 27 رمضان المبارک کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کو چھوڑ کر چلی گئیں۔
عارف لوہار نے بیوی کی موت کے بعد بتایا تھا کہ میری بیوی اب اس دنیا میں نہیں رہیں، وہ میرے گھر کا سب سے مضبوط سہارا تھی، لیکن اب دنیا میں نہ رہی۔
٭ نوید شاہد:
پاکستانی فنکار اور مشہور گلوکار فرہاد ہمایوں بھی ایک ایسی ہی شخصیت تھے جو کہ بہت جلدی دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے تھے۔ فرہاد کا انتقال عید الفطر کے بعد ہوا تھا، ان کا انتقال بری۔ ٹیومر کے باعث ہوا تھا۔ فرہاد کی والدہ نوید شاہد سے ایک انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے کی کون سی خوبی آپ کو متاثر کرتی ہے؟ اس کے جواب میں نوید شاہد کا کہنا تھا کہ فرہاد ایک سچا جانباز اور باہمت جوان ہے۔ فرہاد نے ہر موقع پر مجھے متاثر کیا ہے۔
لیکن آج فرہاد اپنی ماں کو تنہا کر گیا ہے، اس عید پر نوید کو اپنے بیٹے کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔
٭ حسن لہری:
مشہور ماڈل حسن لہری نے بھی اپنے والد کو کھویا، جن کے انتقال پر انہوں نے لکھا کہ:
''
یہ وہ قیمت ہے جو آپ نے بہترین باپ ہونے کی ادا کی، آپ کو خوشی کے ڈھیروں بہترین لمحات ملے اور آخر میں آنسو بھی ملے، میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کو یاد بھی کرتا ہوں، پاپا جان میں ہر وقت آپ سے بات کرتا ہوں، امید ہے آپ مجھے سنتے ہیں۔
''