میری منگنی ہوچکی ہے اور۔۔ ڈاکٹر نبیہہ کے ہونے والے دوسرے شوہر کون ہیں؟ بتاتے ہوئے شرما گئیں

ہماری ویب  |  Sep 08, 2025

“جی ہاں، میری شادی کے پلانز ہیں اور میرا خیال ہے کہ آپ اس شخص کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ میں اس وقت منگنی شدہ ہوں اور ہم نے جلد شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے جھوٹی خبریں پھیلائیں کہ میں دوبارہ شادی کر چکی ہوں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہاں، رشتہ طے ہو چکا ہے۔ میں یہ مانتی ہوں کہ عورت کے لیے مرد ضروری ہے اور میں ہمیشہ اکیلی نہیں رہ سکتی۔ مجھے ایک مرد کی ضرورت ہے۔ عورتیں مردوں کا مقابلہ نہ کریں اور نہ ہی کرنا چاہیے۔ عورتوں کو زندگی میں مرد کے مقام کو تسلیم کرنا چاہیے، اور بدلے میں مرد عورتوں کے ساتھ پیار سے پیش آ سکتے ہیں چاہے اختلافات ہی کیوں نہ ہوں۔ ایک عورت چاہے کتنی بھی بہادر ہو، پھر بھی اسے ایک مرد کی ضرورت ہوتی ہے۔”

معروف ماہرِ نفسیات، ڈیجیٹل کری ایٹر اور سابقہ نیوز اینکر ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ یوٹیوب پر دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نبیہہ نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔

ڈاکٹر نبیہہ، جو اکثر اپنے متنازعہ خیالات اور عورتوں کے بارے میں رجعت پسند بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، اس بار اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے ساتھ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بڑی تعداد میں انہیں مبارکباد دی۔ کئی صارفین نے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ زندگی میں نیا آغاز کرنا ہمیشہ مثبت قدم ہوتا ہے۔

ڈاکٹر نبیہہ کا یہ انٹرویو نہ صرف مداحوں کے لیے چونکا دینے والا تھا بلکہ وائرل بھی ہو گیا۔ اکثر صارفین ان کے بیانات پر تنقید کرتے ہیں، مگر اس بار ان کے چاہنے والوں نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More