زہاب خان کا یہ حال کیسے ہوا؟ شادی کے بعد نئی ریل نے دیکھنے والوں کو تشویش میں ڈال دیا

ہماری ویب  |  Sep 08, 2025

"تم تو اُبلے ہوئے فواد خان لگ رہے ہو۔"

"چہرہ اتنا سوجا ہوا کیوں لگ رہا ہے؟"

"یہ تو بالکل مصنوعی بھالو لگ رہا ہے۔"

اداکار، جو بچپن سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئے ہیں۔ زہاب نے اپنے کریئر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا تھا اور بعد ازاں مختلف ڈراموں میں سپورٹنگ رولز نبھاتے رہے۔ ان کی اداکاری کو ہمیشہ سراہا گیا، لیکن اب وہ خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں لیڈ ایکٹر کے طور پر سامنے آ سکیں۔

کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی داڑھی ٹرانسپلانٹ کی ویڈیوز شیئر کیں جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب زہاب خان نے اپنی اہلیہ وانیہ کے ساتھ ایک اشتہاری ریل شیئر کی ہے جس نے ایک بار پھر مداحوں کو حیران کر دیا۔ اس بار انہوں نے اپنے بال بڑھا لیے ہیں لیکن ناظرین کو ان کے چہرے میں بھی نمایاں تبدیلی نظر آئی ہے۔

انٹرنیٹ پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ زہاب کا چہرہ کچھ سوجا ہوا لگ رہا ہے، جبکہ کچھ نے ان کے نئے انداز پر طنز بھی کیا۔ اگرچہ اداکار اپنے نئے لک کے ساتھ پراعتماد دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے مداحوں کی رائے نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ ہر تبدیلی سب کو پسند نہیں آتی۔

زہاب خان کی اس نئی جھلک نے شوبز کی دنیا میں بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا یہ تبدیلی انہیں مستقبل میں مرکزی ہیرو کے طور پر قبول کروانے میں مددگار ثابت ہوگی یا پھر سوشل میڈیا پر ہونے والی یہ تنقید ان کے نئے سفر میں رکاوٹ ڈالے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More