ممبئی میں موجود خصوصی عدالت میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کیسے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں معزز عدالت نے یہ ریمارکس دیے کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ مسلسل منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔
عدالت کا اس مسئلے پر مزید کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ کہنا ہے کہ آریان خان غیر قانونی منشیات اور نارکوٹکس اجزاء پابندی سے استعمال کرتے رہے ہیں۔
خصوصی عدالت کے جج وی وی پٹیل نے اپنے آرڈر میں کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کا امکان ہو کہ آریان خان صمانت کے دوران منشیات کا استعمال نہ کریں۔
جج وی وی پٹیل کا اس کیس پر یہ بھی کہنا تھا کہ درخواست ضمانت میں جو مواد بطور ریکارڈ پیش کیا گیا ہے اس سے ظا ہر ہے کہ 23سالہ آریان خان، منشیات سپلائرز اور اسی منشیات کو آگے بیچنے والوں سے ان کا تعلق بھی ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ مانے جانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کیلئے سماعت بدھ کے روز ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں ہوئی۔
یہاں یہ بتا دینا بھی نہایت ضروری ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ہی ساحل پر موجود ایک کروز شپ سے بھارتی ادارے (این۔ سی۔ بی) نے
گرفتار کیا تھا جو کہ ملک میں منشیات کی روک تھام کرنے کیلئے کام کرتا ہے۔
جہاں یہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ منشیات بیچتے اور استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔