شاہ رخ خان کے بیٹے کی چھوٹی بچی سے سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Oct 15, 2021

اکثر اوقات انسان جب مشکل حالات سے گزرتا ہے تو اسے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کیا چیز ہے اور دوسروں کو کم تر سمجھنا چھوڑ دیتا ہے، اس میں ایک ایسا احساس جنم لیتا ہے جو اسے نرم کر دیتا ہے اور ایک مثبت برتاؤ اسے یہ احساس دلاتا ہے کہ اس دنیا میں ہر ایک برابر ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ امیر باپ کی ایک اولاد آریان خان کے بارے میں جو کبھی آنکھیں نیچے نہیں کرتے تھے، لیکن ایک موقع پر ان کا ایک انداز سب کو بھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک عمارت سے باہر نکل رہے ہیں، عمارت سے نکلتے ہی آریان جیسے ہی گاڑی کی طرف بڑھے تو ایک کمسن بچی آریان کے پاس آئی، آریان نے جب بچی کو دیکھا تو نگاہیں اسی کی طرف کر لیں۔
آریان نے بچی کو پیسے دیے اور سر پر ہاتھ بھی رکھا، عین ممکن ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے اچھا بننے کا دکھاوا کر رہا ہو، مگر کسی کی نیت پر شک بھی نہیں کیا جا سکتا ہے، اگرچہ ویڈیو کافی پرانی ہے مگر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ ہے۔
واضح رہے کنگ خان کے بڑے بیٹے آریان خان اگرچہ فلمی دنیا میں فعال نہیں لیکن وہ نجی زندگی اور سوشل میڈیا پر کافی فعال اور مشہور ہیں۔ لیکن حال ہی میں منشیات کے کیس میں ان کی گرفتاری نے میڈیا کو ان کی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More