ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں شبو کا کردار نبھانے والی اداکارہ کون ہیں؟ جانیئے ان سے متعلق چند سچ

ہماری ویب  |  Oct 13, 2021

ہم کہاں کے سچے تھے ڈرامہ ہر کسی کو بہت پسند آ رہا ہے اس میں کام کرنے والی شبو کی چٹ پٹی باتیں اور حاضر دماغی سے سب ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں، آئیے جانتے ہیں یہ اداکاری حقیقت میں کون ہیں اور یہ کب سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

شبو کا اصل نام کیف غزنوی ہے جو پاکستانی میڈیا انڈسٹری اور تھیٹر ڈرامہ میں 2007 سے ہیں جبکہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں 2011 میں قدم رکھا۔ ان کے شوہر زیشان بھی ایک ڈرامہ آرٹسٹ ہیں اور ایک چھوٹی 7 سالہ بیٹی بھی ہے۔

کیف نے اقراء یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور پھر سٹیج، تھیٹر، گلوکاری، ہدایتکاری، کلاسیکل ڈانس وغیرہ سب کچھ کیا ، لیکن ان کو سب سے زیادہ شہرت ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے سے ملی۔

شبو یعنی کیف غزنوی 1988 میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں لیکن اب یہ اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہوگئیں تھیں اب یہ یہیں مقیم ہیں۔ کیف کی اداکاری لوگوں کو خوب بھا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More