پھٹا ہوا کمبل اور سڑا ہوا کھانا دیا ۔۔ اداکارہ بشری انصاری نے پی آئی کی ناقص سروس کا بھانڈا پھوڑ دیا

ہماری ویب  |  Oct 10, 2021

پی آئی اے کی باکمال سروس لاجواب لوگ، پاکستان کی قومی ایئرلائن کے کارنامے آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن گذشتہ رات اداکارہ بشریٰ انصاری جب ٹورنٹو سے واپس کراچی آنے کے لئے پی آئی اے کے جہاز میں سوار ہوئیں تو قومی ایئرلائن کی زبردست سروس دیکھ کر ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ : '' ''مجھے پھٹا ہوا کمبل اور ایسا غیرمعیاری سڑا ہوا کھانا دیا گیا جو کسی تھرڈ کلاس ٹرین میں بھی نہیں دیا جاتا ہوگا، کچھ چیزوں کو واضح طور پر دکھانا اور بتانا ضروری ہے، ہمارا ملک کہاں جا رہا ہے؟ وہ ملک جس میں بڑی بڑی گاڑیاں، بڑی بڑی بلڈنگ اور بڑے بڑے کرپشن کےکیسز ہیں وہاں اب یہ سب کام بھی ہوگا، ذرا سوچیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More