7 لاکھ کا جوڑا فری میں دے دیا ۔۔ جانیئے شوبز ستاروں کے شادی کے مہنگے ترین جوڑے کے بارے میں دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Oct 09, 2021

جیسے ہی شوبز ستاروں کی شادی ہوتی ہے تو سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر اور ان کے لباس وغیرہ پر تبصرے شروع ہو جاتے ہیں۔

ساتھ ہی ایک یہ تبصرہ بھی کیا جاتا ہے کہ شوبز اداکارہ نے شادی کا جوڑا کتنے میں خریدا یا پھر انہیں کسی برینڈ نے یہ جوڑا مفت دیا۔

آج ہم ایسی ہی ایک معلومات لے کر آئیں ہیں جس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے ستارے ہیں جنہیں ان کی شادی پر جوڑا یا کوئی اور چیز برینڈ کی جانب سے مفت ملی آئیے تو پھر شروع کرتے ہیں۔

وہ شوبز اداکار جنہیں شادی کا جوڑا مفت ملا

منال خان

منال خان شوبز پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کی حال ہی میں احسن محسن اکرام سے شادی ہوئی ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئیں جہاں ان کے ولیمے کے جوڑے کے ساتھ ساتھ ان کے کلچ کی بھی بھرپور تعریف کی گئی۔

یہ کلچ منال خان کو پاکستان کے مشہور برانڈ بورجان کی جانب سے دیا گیا تھا جس کو منال نے اپنے ولیمے کے جوڑے کے ساتھ پہن کر چار چاند لگا دئیے۔

نیہا ککر

نیہا ککر بھارتی مشہور گلوکارہ ہیں جنہیں دنیا بھر میں بےحد پسند کیا جاتا ہے، ان کی شادی بھی سوشل میڈیا پر بہت مشہور رہی لیکن انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے شادی کا لال جوڑا پرینکا چوپڑا کے شادی کے جوڑے سے کاپی کر کے بنایا ہے، جبکہ یہ لال جوڑا انہیں انڈیا کے مشہور برانڈ سبیاساچی کی طرف سے ملا تھا۔

یہی نہیں بلکہ ان کا پھیروں کے دن کا جوڑا جو کہ گلابی رنگ گا تھا اسے بھی مشہور ادکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے جوڑے سے کاپی کیا گیا جبکہ یہ لہنگا بھی انہیں برانڈ کی جانب سے تحفے میں ہی دیا گیا تھا۔

نیہا ککر کے ولیمے کا جوڑا بھی بےحد مہنگا تھا مگر وہ دیپیکا پدوکون کے ولیمے کے جوڑے سے ملتا تھا یہ جوڑا بھی انہیں فالگونی شانے نامی ڈیزائنر کی جانب سے مفت میں دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More