کسی نے برقع پہنا دیا، تو کسی نے منال ہی کو غائب کر دیا ۔۔ منال کے لباس پر تنقید کرنے والے کو شوہر کا کرارا جواب

ہماری ویب  |  Oct 07, 2021

شوبز شخصیات کے منفرد انداز انہیں سوشل میڈیا پر مشہور کر دیتے ہیں، چاہے ان کی شادی کی تقاریب ہوں یا پھر ہنی مون کی تصاویر، سوشل میڈیا پر میمز کی صورت میں مزاق اڑانا معمول کی بات ہے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو احسن محسن اور منال خان سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نے بھی نہیں سنی ہو۔

گزشتہ دنوں منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن مالدیپ کے ساحل پر دیکھے گئے تھے، نئے نئے جوڑے نے اپنا ہنی مون مالدیپ میں منایا تھا، اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں رہی ہیں۔ احسن محسن اور منال خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی میمز میں استعمال ہو چکی ہے۔ اس تصویر میں احسن اور منال ساحل پر کھڑے ہیں جبکہ منال نے فراق پہنی ہوئی ہے۔ منال کے کپڑوں کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ کوئی تنقید کر رہا ہے تو کوئی نئے جوڑے کو مبارک باد دے رہا ہے، لیکن ان سب میں سوشل میڈیا پر منال خان کے ڈریس سے متعلق میمز بھی بنائی گئی ہیں۔
ان میمز میں منال خان کو برقع پہنا دیا ہے، جبکہ برقع کو اسطرح پہنایا گیا ہے کہ حقیقت میں تصویر معلوم ہو رہی ہے۔ جبکہ ایک اور تصویر میں منال خان کو دوپٹہ اور پجامہ پہنا دیا ہے۔
ایک اور تصویر میں منال کو مکمل طور پر سیاہ کر دیا گیا ہے جبکہ صرف آنکھوں کو باقی رہنے دیا جیسے کہ انہیں مکمل طور پر برقع میں ڈھال دیا ہو، ایک اور تصویر میں منال کو ہی غائب کر دیا اور لکھا کہ مسئلہ ہی ختم۔ احسن محسن کا رد عمل:
اس پوری صورتحال میں احسن محسن نے ایک صارف کے سوال پر جواب دیا ہے۔ صارف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بیوی اتنے بے ہودہ لباس پہن رہی ہے اور تم اسے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس سوال کے جواب میں منال کے شوہر احسن محسن کا کہنا تھا کہ میں نے ایک لبرل پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں خواتین آزادانہ طور پر اپنے فیصلے خود کر سکیں، اور وہ اپنے بھائی، شوہر اور باپ کے کنٹرول میں نہ ہوں۔ میرا کام صرف بتانا ہے، ڈکٹیٹ کرانا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More