2 سالہ بچے نے سانپ کو دُم سے پکڑ لیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Oct 07, 2021

وہ کہتے ہیں نہ کہ سانپ کو پکڑنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں، مگر اس بات کو ایک بچے نے غلط ثابت کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ایک دو سالہ بچہ سانپ کے ساتھ بڑے مزے سے کھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام پر ایک دو سالہ بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے نے بنا ڈرے سانپ کو دُم سے پکڑا ہوا ہے۔

دو سالہ بچہ بینجو دراصل مگرمچھوں کی دیکھ بھال کرنے والے میٹ رائٹ کا بیٹا ہے۔ جو کہ شمالی آسٹریلیا میں رینگنے والے جانوروں کا پکڑتے ہیں۔

رائٹ نے اپنے کمسن بیٹے کو سانپ کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ جیسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکسن بچہ کسی خوف کے بغیر سانپ کو دُم سے کھینچ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں رائٹ کو سنا جاسکتا ہے جہاں وہ اسے کہہ رہے کہ سانپ کو جھاڑیوں کی طرف جانے مت دو، خیال کرو کہیں وہ تمہیں کاٹ نہ لے۔

واضح رہے کہ میٹ رائٹ 'مونسٹر کروک رینجر‘ کے نام سے ٹی وی پر جانوروں کے متعلق ایک پروگرام بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More