بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی شادی پر والد کی کون سی بڑی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا؟

ہماری ویب  |  Oct 05, 2021

کرینہ کپور جو کہ اداکار سیف علی خان کی بیوی اور مشہور و معروف بھارتی اداکارہ ہیں ان کی شادی سے متعلق ان ہی کے والد نے مشہور بھارتی کامیڈی شو " دی کپل شرما شو" میں یہ انکشاف کیا۔

کہ کرینہ نے اپنی شادی میں میری ایک بات ماننے سے صاف انکار کر دیا تھا، والد رندھیر کپور نے کہا کہ جب انہوں نے مجھے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا تو میں خوش ہوا اور کہا کہ چلو جشن مناتے ہیں لیکن کرینہ نے۔

ایک بات ایسی کہی جسے سن کر مجھے جھٹکا لگا اور وہ بات یہ ہے کہ میری شادی پر صرف 100 لوگ ہی شریک ہوں گے جس پر حیران ہوا کیونکہ صرف ممبئی میں ہی 350 افراد کپور خاندان کے ہیں اور ہر شخص اداکار بننا چاہتا ہے یہی نہیں کپور خاندان کی تو یہ مثال ہے کہ جو پتھر اٹھاؤ ایک نہ ایک کپور ضرور نکلے گا۔

تو پھر شادی کی تقریب میں کیسے 100 لوگ ہو سکتے ہیں ، جس پر مجھے کرینہ کپور نے کہا کہ آپکو بلانے ہیں تو آپ اپنی شادی میں بلا لیجئے گا۔ یہاں یہ بات واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ رندھیر کپور کسی وجہ سے اپنی بیوی ببیتا کپور کے ساتھ نہیں رہتے جبکہ انکی 2 بیٹیاں ہیں جن کا نام کرینہ کپور اور کرشمہ کپور ہے۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 16 اکتوبر 2012 کو ہوئی اور اب انکے 2 بیٹے ہیں جن کا نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More