ہماری ویب | Sep 28, 2021
اداکارہ مائرہ خان جن کو چیخ ڈرامے میں لوگوں نے منفی کردار کی وجہ سے بہت پسند کیا گیا تھا۔ ان کے ڈرامے اورماڈل شوٹس تو سب ہی دیکھتے رہتے ہیں البتہ اب ان کی نئی ویڈیو خوب تنقید کا نشانہ بن رہی ہے جس میں انہوں نے ایسے لوگوں کو ٹارگٹ کیا ہے جو عام علاقوں میں رہنے والے ہیں اور جب وہ ان ایریا سے نکل کر ڈیفینس میں رہائش پزیر ہوتے ہیں تو وہاں کا رہن سہن اپنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ جہاں سے تعلق رکھتے ہیں وہیں کے کہلاتے ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by MAIRA KHAN (@mairakhanofficial)
A post shared by MAIRA KHAN (@mairakhanofficial)
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مائرہ کہہ رہی ہیں: '' پینڈو ہمیشہ پینڈو ہی رہتا ہے کبھی برگر نہیں بن سکتا، لوگ سوچتے ہیں ڈیفینس جا رہے ہیں تو وہاں کے لوگوں کی طرح سپورٹ کپڑے پہنیں گے، ان کے جیسے جم میں جائیں گے مگر وہ کبھی خود کو ان کی طرح برگر نہیں بنا پاتے، برگر برے نہیں ہوتے بس وہ ان کی طرح بن نہیں سکتے، پہلے باؤل کو بول بولنا تو سیکھ لو پھر سوچنا یہ سب کچھ کرنے کی۔''
View this post on Instagram A post shared by Good Times Magazine (@gt_magazine)
A post shared by Good Times Magazine (@gt_magazine)
اس ویڈیو میں لوگ تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کون ہے پھر جو لوگوں کو اس طرح کے طعنے مار رہی ہیں، ان کو خود کوئی پہلے تمیز سکھاؤ۔ کوئی ان کو ماسی بول رہا ہے تو کوئی برگر، کوئی ان کو نالائق کہہ رہا ہے تو کسی نے کہا کہ یہ خود وائرل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں بے تکی باتیں کرکے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More