مذہبِ اسلام کی خاطر بالی ووڈ فلمی صنعت سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں،حال ہی میں ان سے متعلق ایک خبر وائرل ہورہی ہے جس پر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس لے مطابق کے آر کے نے سابقہ ماڈل ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے درمیان طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔
کے آر کے کا پورا نام کمال راشد خان ہے جو اداکار، پروڈیوسراور لکھاری ہیں۔
پروڈیوسر کمال راشد خان نے اپنی پیشن گوئی کی بنیاد پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ انس اور ثنا کے درمیان اگلے 3 سالوں میں طلاق ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ثنا خان مفتی انس کے ساتھ 20 نومبر 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔
رائٹر و اداکار نےصرف ثنا خان اور مفتی انس کے بارے میں پیش گوئی نہیں کی بلکہ انہوں نے ایک پیشن گوئی میں یہ بھی بتایا کہ دس سال بعد پرینکاچوپڑا کو ان کے شوہر نک جونس بھی طلاق دے دیں گے۔ جبکہ متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں انہوں نے پیشگوئی میں بتایا کہ ان کی شادی کبھی نہیں ہوگی۔