یہ سدھارتھ شکلا کے سب سےبڑے مداح ہیں ۔۔ شہناز گل کے بھائی نے سدھارتھ شکلا سے اپنی محبت کا اظہار کس طرح کیا؟دیکھیں وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 24, 2021

مشہور بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال کو ابھی کچھ ہی ماہ ہوئے ہیں لیکن ان کے قریبی دوست احباب ابھی تک انہیں بھول نہیں پائے یہی وجہ ہے کہ انکی قریبی دوست شہناز گل کے بھائی شہباز گل بھی انکے سب سے بڑے مداح نکلے۔

جس کا ثبوت انہوں نے سب سے منفرد انداز میں دیا ہے، شہناز گل کے بھائی نے شہباز گل نے اپنے ہاتھ پر سدھارتھ شکلا کی تصویر کا ٹیٹو بنوا لیا ہے۔

سدھارتھ شکلا کے انتقال کی خبر شہناز گل پر پہاڑ بن کر ٹوٹی ہے اور یہ بات سب کے سامنے ہے۔ سدھارتھ شکلا کی تصویر ٹیٹو کی شکل میں ہاتھ پر بنوانے کی اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے پسند بھی کر رہے ہیں۔

جب اپنے سب سے قریبی دوست کی آخری رسومات پر شہناز گل آئیں تو انکی حالت ٹھیک نہیں تھیں اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ جیسے انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا کہ اب وہ کیا کریں لیک ان کے بھائی شہباز گل ہی انہیں ہر موقعے پر سنبھالتے نظر آرہے تھے مگراب شہناز گل کے ساتھ کام کرنے والے ادکاروں کا کہنا ہے کہ شہناز کی حالت اب کافی ٹھیک ہے اور انکی طبعیت اب برقرار ہے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ شکل کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ ان کو دل کا دورہ 2 ستمبر 2021 کو ہوا اور اس وقت یہ اپنے گھر کے بید روم میں سو رہے تھے اور سوتے سوتے ہی ان کو دل کا دورہا پڑا۔

دراصل انہیں کچھ طبعیت خراب لگ رہی تھی جس کی وجہ سے یہ ٹیبلٹ کھا کر سو گئے اور پھر اٹھے نہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ واضح ہوا کہ سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More