40 کلو وزن اچانک کیسے کم کیا؟ جانیے ریمو ڈی سوزا کی بیوی نے وزن کم کرنے کے بارے میں کیا بتایا جو سب حیران رہ گئے

ہماری ویب  |  Sep 24, 2021

مشہور بھارتی کوریو گرافر ر ریموڈی سوزا کی اپنی فٹنس تو لاجواب تھی ہی لیکن اب ان کی اہلیہ نے بھی اپنا اتناوزن کم کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

ڈانسرریمو ڈی سوزا یمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزلے نے 40 کلو وزن کم کر کے مداحوں کو دنگ کردیا۔

انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر 2 تصاویر کا ایک کولاج شئیر کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ لیزے کے حیران کن طور پر وزن گھٹانے پر ان کی تعریف کی۔

کولاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرانی تصویر جس میں لیزے کا وزن کافی بڑھا ہواتھا اور دوسری حالیہ تصویر جس میں ان کا وزن حیران کن پر کم ہے۔

ریمو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے اپنا وزن کافی کم کیا جس کے بعد مجھے اپنی اہلیہ پر بہت فخر ہے ک انہوں نے یہ مشکل کام سر انجام دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریمو کی اہلیہ لیزے نے گزشتہ 2 سال میں سخت ڈائٹ اور ورزش کر کے 40 کلو وزن کم کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More