نام نہیں بتائیں گی لیکن تصویر دکھا دی۔۔۔ حریم شاہ کے شوہر کون ہیں؟ آخر راز کھل گیا

ہماری ویب  |  Sep 21, 2021

حریم شاہ کی شادی کی تصویریں آئیں تو بہت شور مچا۔ کئی لوگوں نے ان کی بات کو جھٹلایا بھی لیکن حال ہی میں حریم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک شخص کے ساتھ تصویر ڈالی ہے جس کا عنوان ہے “میری زندگی“

دی کرنٹ کے مطابق حریم شاہ سے تصویر میں موجود شخص کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ ان کے شوہر ہیں جنکا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سیاسی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں۔

شوہر کا نام نہیں بتاؤں گی

حریم کہتی ہیں کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اس لئے وہ ان کا نام نہیں ظاہر کریں گی جب تک ان کے شوہر اپنی پہلی بیوی کو حریم سے شادی کا خود نہیں بتادیتے۔ حریم کی شادی میڈیا اور عوام سے خفیہ رکھی گئی تھی لیکن حیرت کی بات ہے کہ جب حریم اپنے شوہر کا نام نہیں بتا سکتیں تو تصویر کیوں دکھائی؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More