کبھی دعوت تو کبھی گھومنا پھرنا ۔۔ منال خان شادی کے بعد آج کل کیا کر رہی ہیں؟ دیکھیے ان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز

ہماری ویب  |  Sep 17, 2021

نکاح کے بندھین میں بندھنے والی معروف اداکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بعد ایک ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ جو تصویر اور ویڈیوز ان کی جانب سے شئیر کی جا رہی ہیں وہ کافی دلچسپ ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر منال خان اور احسن اکرام کی ایک ویڈیو مشہور ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں آئے ہوئے ہیں اور کھانے کی ٹیبل مختلف ڈشز سے بھری ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان تصاویر بنانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب احسن محسن اکرام بھی موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مشغول ہیں۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر بروز جمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جبکہ ولیمے کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More