کسی نے لیا لاکھوں کا ہیرے کا ہار تو کسی نے لیا سونے کا ۔۔ جانیے ان مشہور اداکاراؤں کے شوہروں نے شادی پر کونسے قیمتی تحفے دیے؟

ہماری ویب  |  Sep 17, 2021

پاکستانی شوبز اداکاروں کی شادی سوشل میڈیا پر ایک خاص سما باندھ دیتی ہیں جس کی واضح مثال حال ہی میں ہونے منال اور احسن محسن کی شادی کی ہے۔

شوبز ستاروں کی شادی کی تقریبات کے آغاز سے لے کر اختتام تک تمام تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی جاتی رہتی ہیں جو صارفین پسند کرتے ہیں۔

آج ہم جانیں گے کہ شادی کے بعد شوبز اداکاراؤں کے شوہروں نے انہیں تحفے میں کیا پیش کیا۔

1- منال خان اور احسن محسن اکرام

حالیہ دنوں منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کے چرچے پورے پاکستان میں ہوتے رہے۔ دونوں فنکار اپنی شادی پر بے حد خوش دکھائی دیے۔ شادی کے بعد منال خان کے شوہر احسن محسن نے انہیں قیمت ہیرے کا سیٹ بطور تحفے میں پیش کیاتھا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی موجود ہے۔

2- یاسر حسین اور اقراء عزیز

شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز جو حال ہی میں ننھے بچے کے والدین بنے۔ انہوں نےاپنے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا۔ 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو شادی کے موقع پر خوبصورت سونے کی انگوٹھی بطور تحے میں دی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

3- دانش تیمور اور عائزہ خان

پاکستانی شوبز صنعت کی خوبصورت جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان آج سے 7 سال قبل 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی جوڑی کو مداح بہت پسند کرتے ہیں۔ دانش تیمور نے عائزہ خان کو شادی کے موقع پر سونے کی قیمتی چیز دی تھی جس کے بارے میں انہوں نے ایک پروگرام کے دوران بتایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More